اٹھارہ ہزاری. چور مسروقہ بکری مالک کے رکشا پر سوار کر بیٹھا رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

اٹھارہ ہزاری(ملک منور سے)چور مسروقہ بکری مالک کے رکشا پر سوار کر بیٹھا رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقے پہاڑ پور کا رہائشی شخص علی رضا  گزشتہ روز چوک اٹھارہ ہزاری آیا جہاں سے اس نے مقامی سکونتی توقیر احمد کی ملکیتی مٹر گشت کرتی ایک بکری چوری پکڑ لی جسے اس نے ملہوانہ موڑ منڈی میں فروخت کیلئے لے جانے  کا ارادہ کیا تو اتفاق سے بکری کو اس کے مالک توقیرکے رکشا پر سوار کر بیٹھا جسے   ابھی واردات کا علم نہ ہوا تھا اپنی بکری مذکورہ شخص کے ہاتھ میں دیکھ کر  توقیر حیران رہ گیا بحث و تکرار پر چور نے بھاگنے کی کوشش کی تو مقامی لوگوں نے اسے قابو کر کے موقع پر انچارج پیٹرولنگ پولیس الطاف تھہیم کے حوالے کر دیا  تھانہ اٹھارہ ہزاری  پولیس نے ملزم  کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں