سرگودھا.ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گارڈزگلوبٹ بن گئے ، کیمرہ مینوں پر تشدد،گارڈزنے کوریج سے روک کر یرغمال بنایااور بیہمانہ تشددکا نشانہ بنا ڈالا،


سرگودھا(جھنگ تیز).ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گارڈزگلوبٹ بن گئے ، کیمرہ مینوں پر تشدد،گارڈزنے کوریج سے روک کر یرغمال بنایااور بیہمانہ تشددکا نشانہ بنا ڈالا،اے آروائی نیوزاور ابتک نیوزکے کیمرہ مینوں کو مارمارکر ادھ مواکردیا،کیمرہ مین کوریج کیلئے ایمرجنسی پہنچے توگارڈزآپے سے باہرہوگئے،کیمرے ،موبائل کے ساتھ ساتھ ایک کیمرہ مین کے دانت بھی توڑدیئے ،گارڈزکی میڈیااور مریضوں کے لواحقین کے ساتھ مارکٹائی معمول بن گئی ،میڈیاسراپااحتجاج ،پولیس کی نفری طلب کرلی گئی
ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتا ل میں ٹی وی چینلزکے کیمرہ مین کوریج کیلئے ہسپتال پہنچے توسیکورٹی گارڈزگلوبٹ بن گئے اور کوریج سے روک دیافحش گالیاں نکالنے کے ساتھ کیمرہ مینوں پر تشددشروع دیا۔نصف درجن سے زائد گارڈزنے اے آروائی نیوزکے کیمرہ مین فیضان خان اور ابتک نیوزکے کیمرہ مین ناصرشاہ کو کمرے میں بندکرکے یرغمال بنایااور تشددکانشانہ بناتے ہوئے ادھ مواکردیا۔گارڈزنے میڈیاکو کوریج سے روک دیااور کیمروں کے ساتھ ساتھ کمیرہ مین ناصرشاہ کے دانت بھی توڑدئیے ۔متاثرہ کمیرمین اور عینی شاہدین کا کہناہے کہ گارڈزنے کوریج سے روکا اور بدترین تشددکانشانہ بنایا۔
ساٹس کمیر ہ مین اور عینی شاہدین

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں