لاہور( نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی عدالت نے اراکین اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو یکم فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔مرکزی اسلم عرف اچھا نے اپنے ساتھیوں سمیت تین جنوری کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کر دی جس سے افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کھوکھر سمیت تین افرا د جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو ئے تھے۔ واقعہ کے بعد سے ملزمان فرار تھے اور دو روز قبل اسلم عرف اچھا اور محمد اسلم کو پاک ایران باڈر سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کے بیان کے بعد دونوں کا یکم فروری تک جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔
Home
تازہ ترین
قومی
لاہور
لاہور.انسداد دہشتگردی عدالت نے اراکین اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو یکم فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں