جہلم فورم ممبران اور عہدیداران کا ریڈیو سنگم ہڈرزفیلڈ کا دورہ. جہلم فورم کے پراجیکٹس اور تنظیم سازی پر بات چیت


جرمن(چیف اکرام الدین) برطانیہ کے مشہور و معروف ریڈیو سٹیشن ریڈیو سنگم کے ایک پروگرام میں جہلم فورم کے وفد نے شرکت کی۔ جس میں جہلم فورم کے اغراض و مقاصد، ممبر سازی، پراجیکٹس، آئین اور مستقبل کا لائحہ عمل زیر بحث آیا۔ پروگرام کے میزبان تنویر کھٹانہ جو کہ جہلم فورم مانچسٹر برانچ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں نے مہمانوں جن میں آرگنائیز اینڈ فاؤنڈنگ ممبر الیاس گوندل، بانی ممبر شہزاد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری چوھدری رضوان مظفر، نائب صدر مقدسہ بانو، ممبر الیکشن کمیٹی چوھدری عبدالرفیق اور صدر مانچسٹر برانچ چوھدری انور یعقوب نے شرکت کی۔ الیاس گوندل نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور بالخصوص تعلیم کے شعبوں میں فورم کے آئیندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بریف کیا۔ دیگر شرکاء نے دیوار مہربانی، فری آئی کیمپ اور دیگر پراجیکٹس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریڈیو پروگرام کے دوران یارکشائر چیپٹر میں دلچسپی رکھنے والے ضلع جہلم کے باسیوں کو بھی جہلم فورم میں شامل ہونے اور اس غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم کا حصہ بننے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مختلف موضوعات زیر بحث رہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں