جھنگ( جھنگ تیز )حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور مریضوں کو جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ مختلف نئے شعبے بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے دوران اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ وہ ہسپتال کے مختلف وارڈ میں گئے اور وہاں تعمیراتی و ترقیاتی کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو مریضوں کےلئے مزید با سہولت بنایا جا رہا ہے لہٰذا نئے شعبے جلد فنکشنل ہو نے چاہیے۔انہوںنے ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کلینک کے قیام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ اس موذی مرض میں مبتلامریضوں کے معیاری علاج معالجہ کے سلسلے میں یہ کلینک بڑی اہمیت کا حامل ہے جسے جلد مکمل کیا جائے۔ انہوںنے ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈکل سٹاف کی بھرتی کا عمل تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔صوبائی سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف وارڈ کے دورہ کے دوران مریضوںکی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریضوں کو مہنگی سے مہنگی ادویات بھی ہسپتال سے مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ انہیں مختلف ٹیسٹ کی سہولت کےلئے جدید طبی مشینری بھی ہمہ وقت فعال ہے۔ انہوںنے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں انتظامی امور پر گہری نظر رکھیں اور ہسپتال سے رجوع کرنے والا کوئی مریض علاج معالجہ کے بغیر نہیں رہنا چاہیے جبکہ وہ ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن نظر آنے چاہییں۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہسپتال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اپ گریڈیشن کو جلد مکمل کر وانے کےلئے متحرک ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تما م شعبے فنکشنل ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چارہزار سے پینتالیس سو مریضوں کو چیک کیا جا رہاہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں