اٹھارہ ہزاری.آسٹریلیا کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں أنکھوں کا جدید آپریشن تھیٹر مکمل کر لیا گیا  جبکہ جنرل سرجری بھی باقاعدہ شروع کر دی گئ.

اٹھارہ ہزاری(ملک منور سے).آسٹریلیا کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال  میں أنکھوں کا جدید آپریشن تھیٹر مکمل کر لیا گیا  جبکہ جنرل سرجری بھی باقاعدہ شروع ہو گئی ہے یہ بات ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین سیال نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر خان فارماسسٹ ڈاکٹر نوید شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ کی ترین تحصیل اٹھارہ ہزاری کے  ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنکھوں کے معائنے اور آپریشن کیلیئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی جدید مشینری آسٹریلیا کی ایک این جی او نے فراہم کی ہے جس سے دور دروز علاقوں کے مریضوں کو آنکھوں کے معائنے٬ علاج اور آپریشن کیلئے اس قریبی ہسپتال میں مفت سہولت میسر ہوگئی ہے اس سے قبل آنکھوں کے مریضوں کو آپریشن کیلئے جھنگ گوجرہ اور خانیوال وغیرہ جانا پڑتا تھا ہسپتال میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود ہیں جو جدید مشینری کے ساتھ آنکھوں کے ہر قسم کا چیک اپ علاج معالجہ اور أپریشن کر سکتے ہیں آپریشن تھیٹر کیلئے ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے جدید فیکو مشین بھی منگوائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ  حکومت پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پروگرام کے تحت جنرل سرجری اور چوبیس گھنٹے  ڈیلیوری آپریشن کی سہولت بھی  فراہم ہوگئی ہے جنرل پریشن تھیٹر بھی ٹیبل دیگر ضروری آلات اور سامان کے ساتھ مکمل کر لیا گیا اس مقصد کیلئے تمام ڈاکٹرز اور دیگر ضروری عملہ بھی تعینات ہے اور ہسپتال میں اب جنرل آپریشنز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ڈیلیوری آپریشن کی سہولت چوبیس گھنٹے حاصل ہے جبکہ جنرل آپریشن ہر منگل کے دن کیے جائیں گے  دونوں آپریشن تھیٹرز کی مزید ضروریات پوری کرنے کیلیے بھی کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے  اقدامات سے دور دراز کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات ان کے گھر کے قریب میسر ہونے لگی ہیں
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں