مال روڈ احتجاج :صورتحال سے نبٹنے کے لئےرینجرزطلب کرلی گئ




لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے مال روڈ احتجاج کے دوران سکیورٹی کے پیش نظررینجرزطلب کرنے کافیصلہ کرلیا ہے،وزارت داخلہ پنجاب نے رینجرزطلب کرنے کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کوسمری ارسال کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے مال روڈ پرمتحدہ اپوزیشن کے جلسے اور احتجاج کے دوران حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کی تین کمپنیاں طلب کرنے کافیصلہ کیاہے۔جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کورینجرز کی طلبی کیلئے سمری بھی بھجوا دی دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد وفاقی کورینجرز کی طلبی کیلئے خط لکھا جائے گا۔رینجرزکے دستوں کواحتجاج کے دوران پنجاب اسمبلی،گورنرہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس ودیگر حساس مقامات پرتعینات کیا جائے گا۔واضح رہے متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ پر17جنوری کے احتجاج اور دھرنادینے کااعلان کررکھا ہے۔احتجاجی تحریک کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون راناثناء اللہ کے استعفے کیلئے دباؤ بڑھایاجائے گاجبکہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کوسزادلانے کامطالبہ بھی کیاجائے گا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں