لاہور: پاکستان عوامی تحریک کا حکومت مخالف احتجاج آج سے شروع ہوگا۔ مال روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا



لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف حکومت گرا مشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مال روڈ پر کرسیاں اور ٹینٹ پہنچا دئیے گئے، جبکہ پنڈال میں 30 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ مال روڈ پر جی پی او چوک تک برقی قمقموں سے پنڈال کو روشن کرنے کیلئے لائٹس بھی پہنچا دی گئیں۔ احتجاج کے دوران شرکا کا لہو گرمانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔مال روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مال روڈ پر احتجاج کیلئے 80 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا جائے گا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں