اٹھارہ ہزاری (بیوروچیف شعیب بخاری سے)گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ بہادر جنوبی میں موسمی انفلونزا اور ڈینگی کے متعلق آگاہی لیکچر کااہتمام۔ محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے ٹیچرز اور بچوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر افتخار حسین خان اور غفور احمد سی ڈی سی انسپکٹر نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ بہادر جنوبی کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے سکول ٹیچرز اور طلباءکو موسمی انفلونزا اور ڈینگی سے آگاہی پر لیکچر دیا جبکہ ٹیچرز اور بچوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے رشید پور یونین کونسل کی ویکسینشن ٹیم کو بھی چیک کیا اور انہیں ہدایت جاری کی کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ہر بچے کو وقت پر حفاظتی ٹیکے لگائیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری :گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ بہادر جنوبی میں موسمی انفلونزا اور ڈینگی کے متعلق آگاہی لیکچر کااہتمام۔ فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں