سیالکوٹ(جھنگ تیز) پولیس نے تھانہ صدرکے علاقہ ڈھلم غازی میں دو ہفتے قبل قتل کرکے کھیتوں سے برآمد ہونے والی انعم بی بی کے قتل میں ملوث اس کے سوتیلے والد کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ، ہومیو سائیڈ کے انچارج سب انسپکٹر میاں عبدالرزاق کے مطابق دو ہفتے قبل ملزم شہباز نے اپنی سوتیلی بیٹی انعم کاگلادبا کر قتل کردیا تھااورا س کی نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی تاہم اندھے قتل کے اس مقدمہ میں تفتیش کے دوران پولیس نے مقتولہ کے سوتیلے والد شہباز کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزم شہباز سے مقتولہ انعم کی والدہ ممتاز نے بھاگ کر شادی کی تھی اور سوتیلی بیٹی پر خرچ ہونے والی رقم سے تنگ آکر اس نے اس کا گلا دبا کر ہلاک کردیااور نعش کھیتوں میں پھینک دی.
Home
تازہ ترین
سیالکوٹ
قومی
سیالکوٹ: تھانہ صدرکے علاقہ ڈھلم غازی میں دو ہفتے قبل قتل ہونے والی لڑکی کے قتل میں ملوث سوتیلا باپ گرفتار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں