اسلام آباد(جھنگ تیز).زینب قتل کیس میں دوسرے ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کی ملزم عمران کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم.پولیس تحویل میں آئی جی پنجاب ملزم کی سیکیورٹی کےذمہ دارہوں گے،سپریم کورٹ
ملزم جوڈیشل ہوا تو آئی جی جیل خانہ جات سیکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے،سپریم کورٹ
ڈاکٹرشاہد مسعود نےملزم عمران کےفارن کرنسی اکاؤنٹس کی فہرست عدالت میں پیش کردی.ملزم کی مبینہ پشت پناہی کرنےوالےسیاسی شخصیات کےنام بھی عدالت کو لکھ کردےدیئے
عدالت نے ڈاکٹرشاہد مسعود کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا
زینب قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے،
وزیراعلی پنجاب نےشاہد مسعود کےپروگرام کا نوٹس لیا ہے،وزیراعلی نے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل
صبح نو بجے عدالت نے نوٹس لیا پھر وزیراعلی کو بھی یاد آُگیا، چیف جسٹس
سچائی جاننے کے لیے معاملے کی تہہ تک جائیں گے، اپنی تمام باتوں پر قائم ہوں، ٖ
عدالت کومزید دستیاب تفصیلات بھی فراہم کروں گا،ملزم کووفاقی وزیر اوراُن کےدوست کی پشت پناہی حاصل ہے،شاہد مسعود
ملزم کو نقصان پہنچا تو ذمہ داران متعلقہ حکام ہوں گے، نقصان کی صورت میں متعلقہ آئی جی کیخلاف کارروائی ہوگی،سپریم کورٹ
عدالت نے کیس کی سماعت سوموار تک ملتوی کر دی


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں