کراچی (جھنگ تیز)صباء قمر کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پرآرٹ فلمیں پسند کرتی ہوں اورآرٹ فلموں میں عرفان خان کے ساتھ کام کرکے مسرت ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق ان کے ساتھ پہلی ہندی فلم مکمل کراکے جو تجربہ ہوا اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر احسا س ہوا عرفان خان ایک بڑے اداکار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فینز کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم میں بھی پسند کیا۔ میری اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کے لئے سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھیں ۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو استحکام دینا وقت کا تقاضا ہے ۔ ہمیں اپنی فلموں کو ترجیح دینا ہوگی۔جن بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکار کام کررہے ہیں ان کو بھی ترجیح دیں ۔جس سے ملکی سینما انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں