ٹیکنالوجی ڈیسک: پنجاب کے شہر گوجرہ سے تعلق رکھنے والے نصیرالدین چشتی نے پاکستانی تاریخ کی ایک منفرد اینڈرائیڈ ایپلیکشن تیار کی ہے، تفصیلات کے مطابق نصیرالدین نے پاکستان ای سروسزکے نام سے موبائل ایپلیکشن متعارف کروائی ہے۔ جس میں گورنمنٹ آف پاکستان اور دیگر مشہور کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو دی جانے والی الیکٹرونک سروسز کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ بے شمار خصوصیات کی حامل اس ایپلیکشن کا سائز انتہائی کم ہے۔ جس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی معلومات ، موبائل سمِ اُونر شپ، موبائل نمبر ٹریکنگ ، بجلی، سوئی گیس اور ٹیلی فون کے بل سے لے کر آن لائن ایف ۔آئی ۔آر کا انداج، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی درخواست کی ٹریکنگ جیسی سہولیات موجود ہیں، اس کیساتھ ساتھ پاکستان بھر کے منتخب ایم۔ این ۔اے کی تفصیلات ، ڈرائیونگ لائسنس ،نیشنل ٹیکس نمبر ویری فیکشن اور دنیا بھر کے ٹی وی چینلز لائیو دیکھنے کی سہولت بھی موجو د ہے، ان تمام خصوصیات کی بناپرچند ہی دنوں میں اس ایپلیکشن کے صارفین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ڈویلپر کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں 147پاکستان ای سروسز148ایپلیکشن میں نت نئی سروسز کو شامل کریں گے۔
ایپلی کیشن اس لنک سے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=pak.eservices&hl=en
ایپلی کیشن اس لنک سے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=pak.eservices&hl=en



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں