واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کی باہم تلخیاں پہلے ہی کم نہ تھیں لیکن اب ڈونلڈٹرمپ ایسا شرمناک ترین کام کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں کہ میلانیا کا غصہ آسمان پر جا پہنچا ہے اور انہوں نے اہم ترین دورے پر شوہر کے ساتھ جانے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ڈونلڈٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2006ءمیں ان کے فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز کے ساتھ جنسی تعلقات رہ چکے ہیں اور صدر بننے سے قبل ان کے وکیل نے سٹارمی کو منہ بندرکھنے کے لیے بھاری رقم بھی ادا کی۔ رپورٹ کے مطابق چند روز بعد صدر ٹرمپ سالانہ کاروباری دورے پر سوِس ڈیوس میٹنگ میں شرکت کے لیے جانے والے ہیں لیکن ان کا یہ شرمناک راز کھلنے پرپہلے سے ناراض رہنے والی میلانیا شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ اس دورے پر جانے سے انکار کر دیا ہے چنانچہ اب امریکی صدر اکیلے دورے پر جائیں گے۔ میلانیا ٹرمپ کی ترجمان سٹیفنی گریشم نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ وہ اس دورے پر نہیں جا رہیں۔
Home
انٹرنیشنل
تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑے گئے کہ ان کی بیگم کا غصہ آسمان پر جا پہنچا، اہم ترین دورے پر ساتھ جانے سے ہی انکار کردیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں