اٹھارہ ہزاری(ملک منور سے)جانوروں کی حفاظت اور نسل کشی کیلئے لائیو سٹاک کے دفترمیں مویشی پال افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹھارہ ہزاری کے دفتر میں تحصیل کی دو یونین کونسلوں دوسہ اور چک 7/2تھل شمالی کے 45 مویشی پال حضرات میں حکومت پنجاب کے کٹوں کی حفاظت و دیکھ بھال کے پروگرام کے تحت امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے یہ چیک ڈی ڈی ایل او ڈاکٹر عمران گجر نے دیگر شخصیات کی موجودگی میں فراہم کیے ڈاکٹر عمران گجر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب اورسیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی ہدایات کی روشنی اس پراجیکٹ میں شفافیت کے ساتھ جانوروں کی صحیح معنوں میں دیکھ بھال اور نسل کشی میں دیگر لوگوں کی معاونت کرنیوالے مویشی پال حضرات کو شامل کیا گیا ہے جنکی مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے اگلے مرحلے میں یونین کونسل جبوآنہ کوٹ مراد اور کوٹ شاکر کے مویشی پال حضرات کو شامل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پندرہ دن کے کٹہ کی چار ماہ تک حفاظت کرنیوالے 20 افراد کو فی کس 6500روپے جبکہ چار ماہ سے ایک سال تک دیکھ بھال کرنیوالے 25 افراد کو فی کس چار ہزار روپے کا چیک دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ مختلف جانوروں کی افزائش کیلئے سانڈ جاموش'سانڈ بیل ٬بکرا٬چھترا اور اونٹ رکھنے والے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے 275 ٬افراد کو ماہانہ 800سے 3000ہزارپے دینے کیلئے رجسٹرڑ کیا گیا ہے ان افرادکو جانوروں کی نسل کشی میں دیگر مویشی پال حضرات کی معاونت کرنے کا پابند بنایا گیا ہے جس کی باقاعدہ ڈائریکٹری مرتب کی گئی ہے اس موقع پر موجود مویشی پال افراد نے
حکومت کے اس پراجیکٹ کی تعریف کی
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری :جانوروں کی حفاظت اور نسل کشی کیلئے لائیو سٹاک کے دفترمیں مویشی پال افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں