جھنگ ، ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ کا سول جج شاہد حسن فتیانہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ ،چار قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیا

جھنگ(جھنگ تیز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم شیخ نے گزشتہ روز سول جج شاہد حسن فتیانہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا ۔ انہوں نے قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور معمولی مقدمات میں ملوث چار قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد وڑائچ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ علی امیر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں