جھنگ / اٹھارہ ہزاری / شور کوٹ سٹی (جھنگ تیز) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم گزشتہ روز شروع ہو گئی ۔ ضلعی پولیس کی طرف سے پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پانچ ڈی ایس پی ، چودہ ایس ایچ او ، انیس سب انسپکٹر ، ایک سو پانچ اے ایس آئی ، اننچاس ہیڈ کانسٹیبل اور سات سو تینتیس کانسٹیبل تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان اور قومی رضا کار بھی مسلسل گشت کریں گے ۔ سکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر ڈوگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا جبکہ شور کوٹ میں میڈیکل سوشل سروسز یونٹ اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان نے لاری اڈے میں پمفلٹ تقسیم کیے جن پر پولیوکے حوالے سے معلومات درج تھیں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
جھنگ شہر
شورکوٹ
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ : انسداد پولیو مہم شروع ‘ سکیورٹی کے سخت انتظامات۔925پولیس افسران و ماتحت ملازمین تعینات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں