اٹھارہ ہزاری(بیوروچیف شعیب بخاری سے)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر کا مقامی شوگر ملز پر اچانک چھاپہ،ملز انتظامیہ موقع سے فرار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق آج اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر نے مقامی دونوں شو گر ملز حق باہو اور ہنزہ میں گنے کی خرید ،ادائیگی ودیگر معاملات کو چیک کرنے کے لئے اچانک چھاپے مارے تو ملوں کی انتظامیہ موقع سے فرار ہوگئی، اے سی کا کہنا ہے کسانو ں سے زیادتی نہیں ہو نے دیں گے اور ملز کے پاس کاروبارکوقانون کے مطابق کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ اے سی نے آج اور کل یعنی دو روز میں دو مڈل مینوں احمد نواز اور محمد احسان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا ہےاور اس طر ح ابتک کل چودہ مڈل مینوں کے خلاف مقد مات کا اندراج ہو چکا ہے۔دوسری طرف زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں شوگر ملز گنے کی ورائٹی اور نان ورائٹی کے نام پر وزن میں کٹوتی کر رہے ہیں اسی طرح سرکاری ریٹ بھی نہیں دیا جارہا اور سی پی آر کی فراہمی بھی ہر کسی کو نہیں کی جارہی اور پیمنٹ کی اد ئیگی بھی من پسند ریٹ پر کچی پر چیوں پر کی جاری ہے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر کا مقامی شوگر ملز میں چھاپہ،ملز انتظامیہ موقع سے فرار ہو گئیں،مقدمہ درج
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں