کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید جبکہ 1 زخمی..


کوئٹہ:(جھنگ تیز) سریاب روڈ فلائی اوور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار یونیفارم تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی.. جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے..
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے..
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران 2 اہلکار شوکت اور جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ ایک تاحال زخمی ہے..
جس کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے..
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اہلکار رپیڈ ریسپانس گروپ کے تھے جو معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے..

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں