اداکار شان کی فلم’’ارتھ 2‘‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیاگیا

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ’ارتھ 2‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے جس کا پہلا گانا آخر کار ریلیز کردیا گیا۔سنوار دے خدایا‘ نامی اس گانے کی گلوکاری نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کی ہے جس میں فلم کی غمگین کہانی کو پیش کیا گیا۔اس گانے میں شان شاہد، حمیمہ ملک، محب مرزا اور عظمیٰ خان نظر آئے، جبکہ ان چاروں اداکاروں کی اداسی بھری کہانی کی منظر کشی کی گئی۔اس گانے کی موسیقی ساحر علی بگا نے کمپوز کی، جو یقیناً آپ کو بھی خوب پسند آئے گی۔واضح رہے کہ ’ارتھ2‘ کی ہدایات اداکار شان خود دے رہے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر فرحاد ہمایوں ہوں گے۔’ارتھ2‘ دراصل بالی ووڈ کی 1982 میں آنے والی فلم ’ارتھ‘ کا سیکوئل ہے، جسے 35 سال بعد پاکستان اور ہندوستان مشترکہ طور پر بنا رہے ہیں.
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں