جھنگ(چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز نیوز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے دربار حضرت سلطان باہوکا دورہ کیا ۔انہوںنے دربار کی سیکورٹی کے حوالہ سے کنٹرول روم میںسی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دربارپر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ سیکورٹی انتظاما ت میں کسی قسم کا خلل نہیں آنا چاہیے بلکہ اسے موثر اور فعال رکھا جائے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کوسیکورٹی سمیت ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزار شریف پرفاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی تعمیرو ترقی، سلامتی و استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا خصوصی کی۔اس موقع پر انہوںنے کہا ہے کہ اسلام ہمیں اخوت ، اتفاق اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ حضرت سخی سلطان باہوؒ نے اپنی دینی و روحانی زندگی میں مسلمانوں کی صحیح سمت رہنمائی کی اور انہیں نیکی اور خیرو فلاح کا درس دیا۔ انہوںنے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اسی پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے وطن عزیز سے تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کر سکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرتحصیل احمد پور سیال محمد سروربھی انکے ہمراہ تھے۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے دربار حضرت سلطان باہوکا دورہ کیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں