چوکی ملہوآنہ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر ) چوکی ملہوآنہ پولیس کی کامیاب کارروائی ،بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت پکڑا گیا ڈرائیور گرفتار ،محکمہ لائیوسٹاک حکام کارروائی سے کتراتے رہے تفصیلات کے مطابق ملہوآنہ موڑ چوک پر چوکی ملہوآنہ موڑ کے اے ایس آئی مظہر حسین خان نے اپنی ٹیم مظہر سنگھا و دیگر کے ہمراہ مخبری پر گاڑی نمبر 1588ایل ای ڈی کو روکا چیکنگ پر گاڑی سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت پکڑا گیا جس پر ڈرائیور احمد خان سکنہ محلہ ہربل پور جھنگ کو گرفتار کرلیا گیا اے ایس آئی مظہر خان کے مطابق مضر صحت گوشت روڈوسلطان کے رہائشی آصف سے خرید کر جھنگ و دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا یہ منظم گروہ مختلف علاقوں سے مضر صحت گوشت خرید کر دیگر علاقوں میں فروخت کرتا تھا ملزمان کے خلاف دفعہ 3/3اے سلاٹر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے دوسری جانب محکمہ لائیوسٹاک حکام اطلاع کے باوجود مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی سے کتراتے رہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر حلیمہ سعدیہ سے باربار کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں