ایم پی اے رانا شہبازکا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال کا دورہ

احمد پور سیال(جھنگ تیز نیوز ) ایم پی اے رانا شہباز احمد خاں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال کا دورہ کیا - وارڈوں میں مریضوں کی عیادت کی اور مسائل سے آگاہی حاصل کی- ایم ایس ڈاکٹر حفیظ اللہ خاں خالد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر رانا شہبازاحمد خان ۔ایمر جنسی وارڈ ،ہیپا ٹائٹس وارڈ،جنرل وارڈ ،OPDP ،آئی وارڈ،لیبارٹری کا دورہ کیا مریضوں سے بات چیت کی مسائل سنے ۔یاسر حفیظ ایڈمن آفیسر نے ہسپتال کی ضروریات ،مسائل اور ڈاکٹرز کی کمی ،مشینریزکی کمی سٹاف کی کمی اور مستقبل کے پروگرام سے آگاہی دی - اس کے بعد میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم پی اے رانا شہباز احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بہتری کے لیے صحت سمیت تمام شعبہ جات میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حفیظ اللہ خاں خالد، ہیلتھ کونسل کے ممبران چوہدری اجمل چیمہ. چوہدری محمد اسلم. چوہدری عثمان قدیر چیمہ، چوہدری محمد ریاض جٹ، اور ان کے علاوہ پریس کلب احمد پور سیال عہدیدران وممبران نے شرکت کی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں