اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر جھنگ کا تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ ،موضع ماچھیوال و کوٹ شاکر میں واگزار سرکاری اراضی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ،اسسٹنٹ کمشنر کو قبضہ مافیا کے خلاف موثرکارروائیوں پر شاباش دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی نے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ کے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے ماچھیوال اور کوٹ شاکر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے سرکاری اراضی پر قابض مافیا کی طرف سے سرکاری زمینوں پر فصلوں کی کاشت روکنے کے احکامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف موثر کارروائی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمات کے اندراج کو سراہا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتفریق جاری رکھا جائے اور تمام سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں