اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر ) ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے عملہ کی عید ملن پارٹی،مسیحا پارٹی کی خوشی میں اپنا فرض بھول گئے،ہسپتال سے ڈاکٹر غائب ہونے کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہوتے رہے تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے عملہ کی جانب سے مقامی میرج گارڈن میں عید ملن پارٹی کا انعقاد تو کردیا گیا مگر مسیحا اپنا فرض بھول گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عید ملن پارٹی کی وجہ سے ڈاکٹر و عملہ تقریب میں مصروف رہا مگر مریض ہسپتال میں ذلیل و خوار ہوتے رہے ایک سو اٹھارہ مواضعات کی آبادی کو علاج کی سہولیات سے مستفید کرنے والا واحد سول ہسپتال ایک ڈسپنسر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا مسیحاوں کے اس غیر پیشہ ورانہ اقدام پر ہسپتال آنے والے مریضوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا عملہ عید ملن پارٹی کی خوشی میں اپنا فرض بھول گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں