اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ماچھیوال میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کےگھر پہنچ گئے

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر ) موضع ڈاکناں والی ماچھیوال میں خسرہ کی وباء بے قابو، اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ کا متاثرہ علاقے کا دورہ ،جاں بحق ہونے والوں بچوں کے لواحقین سے اظہار افسوس ،شفاف انکوائری کی جائے گی اسد چانڈیہ کی یقین دہانی ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر اپنے دفتر تک ہی محدود ۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ صدائے وطن کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر حسن کے ہمراہ خسرہ کی وباء سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خسرہ کی وباء سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکے ساتھ اظہار افسوس کیا اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے واقعہ کی شفاف انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر حسن کو متاثرہ علاقے کے مکینوں کو صحت کی ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی دوسری طرف سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر کی ہٹ دھرمی برقرار ہے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر اپنے دفتر تک ہی محدود نظر آتے ہیں باربار نشاندہی کے باوجود انہوں نے مذکورہ علاقے کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا جس پر انہیں عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں