اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر ) ایک طرف شجر کاری مہم ، دوسری جانب درختوں کی بے رحم کٹائی ، اوچگل امام روڈ درختوں سے خالی ہونے لگا ، حکام لا علم ، تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کی نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت پاکستان نے کروڑوں درخت لگانے کا عزم کر رکھا ہے جس کیلئے مختلف محکموں میں باقاعدہ شجر کاری مہم بھی شروع کی گئی لیکن محکمہ جنگلات و محکمہ انہار کا آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے شجر کاری کی زور و شور سے جاری مہم کے شور میں درختوں کی کٹائی بھی جاری ہے اوچگل امام لنک روڈ کے اطراف موجود درختوں کی کٹائی دھڑا دھڑ جاری ہے جس میں محکمہ کے اہلکار ملوث ہیں جو باقاعدہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ درخت لگانے کی پالیسی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک پہلے سے موجود درختوں کہ حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جاتا ، انہوں نے ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کیاہے کہ درختوں کی کٹائی میں ملوث اہلکاروں سمیت تمام افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری: ایک طرف شجر کاری مہم ، دوسری جانب درختوں کی بے رحم کٹائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں