سیالکوٹ(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی زون 36سیالکوٹ سابق ایم پی اے ارشد بگو ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش اسلام اور عالم اسلام کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر اس ناپاک اور مذموم جسارت کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ان خاکوں کی نمائش سے امت مسلمہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں ،امت مسلمہ تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ یہ حرکت پوری ملت اسلامیہ کی غیرت ایمانی کے لیے کھلا چیلنج ہے ۔ ان خاکوں کی نمائش کرنے والے اسلام کے دشمن اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ۔حکومت ایسی امن دشمن انتہا پسند سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔ مسلم حکمران ان خاکوں کی نمائش رکوانے کے لیے ہالینڈ کی حکومت اور اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالیں اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل طے کریں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔
Home
تازہ ترین
سیالکوٹ
قومی
سیالکوٹ:ہالینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔سابق ایم پی اے ارشد بگو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں