میونسپل کمیٹی شورکوٹ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آزادی واک

شورکوٹ(نوید احمد,نمائندہ جھنگ تیز) میونسپل کمیٹی شورکوٹ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آزادی واک کا اہتمام کیا گیا
۔جس کا مقصد جشن آزادی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ شہریوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔
واک کے شرکاء میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ زاہد حسین سوشل ویلفیئر آفیسر مہر غلام فرید میونسپل چیف آفیسر ملک خالد اقبال ایس ڈی او محمد عثمان خان سب انجینئر مدثر علی چوہدری سید محمود الحسن شاہ حاجی بشیر عرف شیری میونسپل کمیٹی کے انسپکٹر اختر علی جنرل کونسلرزمیاں طاہر عثمان سونا رانا ارشد کنوینئر اور اراکین میونسپل کمیٹی کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی 
واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جشن ازادی کے حوالے سے پیغامات اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں فقرے درج تھے 
شرکاء نے شہر کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا واک میں برسات کی آمد اور ڈینگی کے متوقع حملے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا بھی ذکر کیا گیا ۔
واک کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوکاندار اپنی اپنی دوکانوں پر جشن آزادی منانے کیلئے جھنڈے اور جھنڈیاں لگائیں واک کے اختتام پر پاکستان کے استحکام کیلئے دعا بھی کروائی گئی)  

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں