اسلام آباد:جماعت پنجم کے مرکزی اور جماعت ہشتم کے سکالرشپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا


اسلام آباد(رپورٹ احسان احمد سے)- وفاقی نظامت تعلیمات نے جماعت پنجم کے مرکزی اور جماعت ہشتم کے سکالرشپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے .جماعت پنجم میں کل24074طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 22860کامیاب ہوئے .جماعت پنجم کا مجموعی طور پر نتیجہ 94.96فیصد رہا .ہشتم کے سکالرشپ کے امتحان میں کل 1963امیدوار شریک ہوئے جن میں سے1873نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی طور پر نتیجہ 95.42فیصد رہا .جماعت پنجم میں پہلی پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالباتG-10/2کی طالبہ مریم غفار نے600میں سے584نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی طالبہ قراۃالعین فاطمہ نے583نمبر لےکر حاصل کی .تیسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات F-7/4کی طالبہ بروا طاہر نے 580نمبر لے کر حاصل کی .پہلی.دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈر طالبات کو بالترتیب50ہزار.40ہزار اور30 ہزار کیش انعام سے نوازا گیا.جماعت ہشتم کے سکالرشپ کے امتحان میں پہلی پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات F-6/2 کی طالبہ خونشانشاء ملک نے 700میں سے 670نمبر حاصل کر کے لی.دوسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات I-9/1کی طالبہ آمنہ اصغر نے 660نمبر حاصل کر کے لی جبکہ تیسری پوزیشن بھی اسی کالج کی طالبہ حبہ خان نے655نمبر حاصل کر کے لی اسی طرح علی ٹرسٹ کالج کے اسامہ رحمان نے بھی 655نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی .ان پوزیشن ہولڈرز کو بھی 50ہزار.40ہزار اور 30ہزار کے کیش انعام سے نوازا گیا .نتائج کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب آئی ایم سی جی G-10/2میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات احمد قریشی تھے جنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے .پہلی مرتبہ پہلی دس پوزیشن ہولڈرز بچوں کو بھی تین ہزار نقد انعام سے نوازا گیا .اپنے خطاب میں حسنات احمد قریشی نے تمام کامیاب ہونے والے بچوں ان کے والدین.اساتذہ اور اداروں کے سربراہان کو مبارکباد دی انیوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بچوں پر بے جا پابندیاں نہ لگائی جائیں بلکہ ٹیلنٹ کے مطابق بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ امتحان انتہائی شفاف طریقے سے لیا گیا ہے اور تمام بچے میرٹ پر پاس ہوئے ہیں .انہوں نے کہا کہ نقد انعام کی رقم اور سکالرشپ کی رقم میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اگلے سال اس میں مذید اضافہ کیا جا ئے گا .قبل ازیں ڈائریکٹر امتحانات راؤذوالفقار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کالج کی پرنسپل پروفیسر ثمرہ لطیف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا .تقریب میں بڑی تعداد میں بچوں.اساتذہ اور والدین نے شرکت کی.
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں