اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی: ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد(آن لائن)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وطن آکر بہت خوش ہوں اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی۔
وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران ملالہ یوسفزئی وطن واپسی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ اپنے ملک میں ہوں، جب کہیں سفر کرتی تھی تو تصور کرتی تھی کہ یہ پاکستان ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ابھی 20 سال کی ہوں، زندگی میں بہت کچھ دیکھا، اگر میں چاہتی تو کبھی بھی اپنے ملک کو نہیں چھوڑتی، ہمیشہ سے خواب تھا پاکستان جاو¿ں وہاں بنا کسی خوف کے گلیوں میں گھوموں اور لوگوں سے ملوں، اپنے پرانے گھر جاو¿ں، جیسا پہلے تھا سب ویسا ہی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے لوگ ہیں، ہمیں بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں