حکومت صحافیوں کے مطالبات فوری طور پر حل کریں۔موجودہ دور میں صحافی بہت سے درپیش مسائل سے دوچار ہیں۔صدر گلوبل یونین نورالحسن خان

پشاور(چیف اکرام الدین سے) گلوبل یونین آف جرنلسٹ خیبر پختونخواہ کے صدر معروف صحافی نور الحسن خان نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافی مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں د موجودہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے ملکی ترقی میں میڈیا کا اہم رول ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں پر حملوں کے خلاف موجود قوانین کو سخت کیا جائے صحافی پر حملہ کرنے ، زخمی کرنے یاحڈب  بیجا میں رکھنے والے شخص پر دہشت گردی ایکٹ لگنے چاہیے جبکہ قتل کرنے والے کے خلاف بھی ایسے دفعات ہونے چاہیں کہ صلح یا معافی کا آپشن بالکل ہی نہ ہو ہر صحافی کو پسٹل لائنسس بالکل فری بنا کر دیا جائے صحافی نہ صرف معاشرے کا چوتھا ستون ہیں بلکہ معاشرے کی آنکھ بھی ہیں خدا را صحافیوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے اسکے علاوہ صحافیوں کو تمام میڈیکل کی سہولیات بھی مفت فراہم ہونی چاہیے غریب مستحق صحافی کے لئے حکومت کی جانب سے ماہانہ اعزازیہ بھی ہونا چاہیے صحافی قتل ہو جاتے ہیں مگر قاتل پکڑے نہیں جاتے صحافی پر تشدد ہوتا ہے مگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی بڑی صحافتی تنظیمیں شاہد محض اپنے ذاتی فوائد اور مفادات تک ہی محدود نظر آتی ہیں جو کہ درست نہیں ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا اور گلوبل میڈیا برطانیہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اور صحافی حضرات جن مسائل سے دوچار ہے اس کو فوری طور پر حل کرے.

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں