دینی مدارس اسلام کے قلعے اور مسلمانوں کے مذہبی تشخص کے نگہبان ہیں،مولانا عبد الرحیم

چنیوٹ (نمائندہ جھنگ تیز) شیخ الحدیث مولانا عبد الرحیم، مولانا صدیق اور مولانا علی حسنین شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور مسلمانوں کے مذہبی تشخص کے نگہبان ہیں، یہاں دی جانے والی تعلیم نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کی بھی محافظ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ فاروقیہ صدیقیہ کالونی میں اختتام بخاری شریف کے سالانہ اجتماع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے ، ان کا کسی بھی کی شدت پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، موجودہ حالات میں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ جذبہ حب الوطنی کے تحت ملک کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ اس موقع پر مولانا قمر منیر، مولانا بشیر، مولانا سیف اللہ نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی اور طالبات کی چادر پوشی کی گئی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں