ویکسی نیٹرز کا پنجاب بھر میں 2اپریل کو دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

فیصل آباد (جھنگ تیز ڈاٹ کام )پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) کے دفاتر میں 2 اپریل 2018ء کو ویکسی نیشن سٹاف دھرنا دیں گے ۔ حکومتی ظلم کی انتہا کے خلاف بھرپو ر احتجاج کیا جائے گا۔ای پی آئی ویکسی نیٹرز ویلفیئر فیڈریشن کے صوبائی صدر انیس الرحمن نے فیصل آباد میں تمام تحصیلوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ویکسی نیشن سٹاف کا کنوینس الاؤنس ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ جبکہ ویکسی نیشن اور CDCسٹاف کو 30فیصد ہیلتھ سیکٹر ریفارم کی اضافی تنخواہ بھی نہیں ملتی ہے ۔سپروائزری سٹاف ASVs/DSVs سمیت ضلع کونسل اور کارپوریشن کے ملازمین محکمہ صحت کو 4 درجاتی سروس سٹرکچر نہیں دیا جا رہا۔ پنجاب میں ای پی آئی پروگرام پاکستان کا سرفہرست پروگرام ہے مگر ویکسی نیشن سٹاف کی مراعات پورے پاکستان میں سب سے کم ہیں۔ مراعات میں KPK صوبہ پہلے نمبر پر ،سندھ دوسرے نمبر پر جبکہ پنجاب آخری نمبر پر ہے ۔ جوکہ ویکسی نیشن سٹاف کے ساتھ انتہائی برا سلوک ہے ۔ ہم اپنی جائز مراعات کے حصول کے لئے احتجاج پر مجبورہیں۔ اجلاس میں غلام عباس بلوچ، ارشد انصاری، اسدخان نیازی، عمران اصغر،طالب حسین،طارق محمود،حبیب الرحمن،خالد محمود، محمد شفیق،زاہد واہلہ سمیت بڑی تعداد میں ویکسی نیٹرز نے شرکت کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں