اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز)ڈی پی اوجھنگ لیاقت علی ملک کی اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری،عوام کی شکایات سن کران کے ازالے کے لئے موقع پر احکامات صادر کیے ٬معاشرے میں تبدیلی لانے کیلئے سب کو اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے ڈی پی او کا خطاب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز نواحی علاقے ڈال موڑ میں جامع مسجد نور محمد میں بعد از نماز عصر کھلی کچہری لگائی جس میں تھانہ اٹھارہ ہزاری اور کوٹ شاکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی صدر سرکل سیف اللہ بھٹی دونوں تھانوں کے انچارج تفتیشی افسران بھی موجود تھے ڈی پی او لیاقت علی ملک نے لوگوں کی شکایات سن کر ان کے ازالے کیلئے ماتحت پولیس افسران کو موقع پر احکامات صادر کیے
انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کیلئے ہر شخص کو اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے جب تک ہم اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرتے مسائل ختم نہیں ہوں گے ہم اپنا گھر ٹھیک کر لیں تو کسی میں جرآت نہیں کہ کوئی ہم سے زیادتی کرے دوسروں کے خلاف شکایات میں غلط بیانی سے کام نہ لیں ایف آئی آر میں غلط الزامات کے اندراج سے پولیس اور عوام دونوں کا وقت ضائع ہوتا ہے ڈی پی او لیاقت علی ملک نے کہا کہ شریف شہریوں کی وہ دل سے عزت و احترام کرتے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کی ان کے نزدیک کوئی قدر نہیں چوروں ڈاکوؤں منشیات فروشوں وغیرہ سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر جائز کام کیلئے کوئی اہل کار رشوت طلب کرے تو اسکی شکایت ثبوت کے ساتھ براہ راست ان کے نوٹس میں لائیں شکایت کنندہ کو رقم واپس دلوا کر متعلقہ اہل کار کو حوالات بند کرواؤں گا انہوں نے کہا کہ تمام شہری جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں
کھلی کچہری سے قبل ڈی پی او نے مذکورہ مسجد میں با جماعت نماز عصر ادا کی ڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی کی قیادت میں پولیس دکانداروں اور مسافروں کو بھی روک کر انہیں نماز اور کھلی کچہری کیلئے زبردستی مسجد میں بھیجتی رہی
کھلی کچہری کے بعد بعض سائلوں نے بات توجہ سے نہ سنے جانے کی شکایت بھی کی

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں