مردان .پولیس کے دو ایس ایچ اوز کے تبادلے، ایس ایچ او لوند خوڑ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔


مردان (جھنگ تیز) مردان پولیس کے دو ایس ایچ اوز کے تبادلے، ایس ایچ او لوند خوڑ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ایس ایچ او تھانہ لوند خوڑ سب انسپکٹر خائستہ رحمن کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلروں کیساتھ روابط پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون داؤد خان کو ایس ایچ او لوند خوڑ اور آر آرایف سکواڈ کے انچارج انسپکٹر بہار علی خان کو ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا اور ان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کر کے مثالی سزائیں دی جائیگی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں