سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ حمیدالدین سیالوی کو منانے کیلئے سیال شریف پہنچ گئے

سرگودھا(جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سرگودھا میں سیال شریف پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کریں گے اور انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔ شہباز شریف کی آمد پر اہلسنت و جماعت پنجاب کے صدر پیر ریاض الحسن شاہ اور نظام الدین سیالوی نے ان کا استقبال کیا جبکہ ن لیگ کے مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور محمد خان بلوچ بھی آستانہ عالیہ سیال شریف میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی خواجہ حمیدالدین سیالوی سے صاحبزادہ محمد قاسم کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوگی جس میں وہ پیر آف سیال شریف کو منانے کی کوشش کریں گے۔ ملاقات میں خواجہ حمیدالدین سیالوی کی جانب سے سات دن کی ڈیڈ لائن کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی وہ واپس لینے اور رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں