کراچی(جھنگ تیز ):کراچی میں ایس ایس پی راو انوار کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا ۔ ایس ایس پی راو انوار کے گارڈز کی فائرنگ سے 2حملہ آور ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم پولیس افسر ایس ایس پی راو انوار کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی راو انوار دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے انکی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ایس ایس پی راو انوار کے گارڈز کی فائرنگ سے حملہ آور کے 2ساتھی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب رہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی راو انوار اس حملے کے دروان بکتر بند گاڑی میں بیٹھے ہونے کے باعث محفوظ رہے لیکن انکے ساتھ موجود 4اہکار زخمی ہو گئے۔دھماکے کے فورا بعد وقوعے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئیے جا رہے ہیں۔خود کش حملہ آور کے اعضا بھی اکٹھے کئیے جا رہے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ سیکیورٹی اہکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں