وہاڑی.ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا پنجاب?پرائمری سکول کے بچے شدید سردی میں بھی زمین پہ بیٹھنے پر مجبور.نوٹس کا مطالبہ

وہاڑی(جھنگ تیز)وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کےسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کےدعوےدھرےکےدھرےرہ گئےہیں۔گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول49کےبی میں فرنیچرسمیت بنیادی سہولیات تک دستیاب نہ ہیں۔فرنیچر نہ ہونےکی وجہ سے بچے شدیدسردموسم کےباوجودزمین پربیٹھ کر تعلیم حاصل کرنےپرمجبورہیں جبکہ اپنے بیٹھنےکیلئےگھروں سےٹاٹ اورچٹائیاں لاتےہیں جبکہ سکول کے اساتذہ کیلیےبھی فرنیچرکامناسب انتظام نہ ہے۔جہاں پرحکومت پنجاب سہولیات کی فراہمی کے دعوےکرتی رہتی ہےوہیں پراس سکول کےبچے اب بھی تمام سہولیات سےمحروم چلےآرہےہیں اوریوں لگتاہےکہ یہ بچے90ءکی دہائی کےکسی  سکول میں بیٹھ کرتعلیم حاصل کررہےہیں۔جبکہ ضلعی انتظامیہ سب کچھ دیکھتےہوئےبھی خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہےجس پرسکول کےطلباء اوراہل علاقہ نےاحتجاج کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگراعلیٰ حکام سےنوٹس لینےکامطالبہ کیا ہے#

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں