پشاور(چیف اکرام الدین سے) قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین ایم پی اے ارشد عمرزئی اور صوبائی نائب چئرمین خورشید عمرزئی نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اور خاص کر شہید عالمزیب عمرزئی کی برادری نے صحیح معنوں میں پی کے 19 عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا اصل مقصد ہے قومی وطن پارٹی اولس کی خدمت کرنا جانتی ہے شہید عالمزیب خان عمرزئی کا مشن اب بھی جاری ہے کیونکہ شہید نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا اور مرنے کے بعد بھی باقی وعدے شہید عالمزیب عمرزئی کی بھائی ایم پی اے ارشد عمرزئی اور خورشید عمرزئی نے پورے کئے جو قومی وطن پارٹی کیلئے فخر ہیں ایم پی اے ارشد عمرزئی کی ترقیاتی منصوبوں سے عمرزئی عوام بہت متاثر اور خوش ہے ارشد عمرزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی صوبہ میں حکومت کی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا عوام ترقیاتی منصوبوں سے محروم تھےعوامی نیشنل پارٹی،تحریک انصاف، جماعت اسلامی،مسلم لیگ ن، کا صرف نام ہے انہوں نے کہا کہ آج کے سیاست دان صرف جھوٹ پر مبنی ہے گزشتہ روز پی کے 19 یونین کونسل ترناب ڈاگی،بہرام ڈاگی،مشتاق ترنگزئی روڈ کا افتتاح ہوا افتتاح قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے ارشد عمرزئی اور صوبائی نائب چئرمین خورشید عمرزئی کے ہاتھوں ہو گیا اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے ارشد عمرزئی نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ قومی وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور نوجوان نسل کو روزگار فراہم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں