”سونم کپور “کیا بننا چاہتی ہے ، خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی(خصوصی رپورٹ)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ ایک دن ضرور فلم ہدایتکاربنوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں فلم کی ہدایتکاربننا چاہتی ہوں لیکن اس وقت بہت زیادہ کام کر رہی ہوں اور اچھے اور معیاری کام سے پیچھے ہٹنا مشکل فیصلہ ہے جس کے لئے مجھے ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا، میں جیسے ہی فارغ ہوئی تو فلم کے موضوع پر کام شروع کر دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری بے حد پسند ہے اور یہ میرا جنون ہے ، میں کرینہ کپور خان ، عالیہ بھٹ اور سوارا بھاسکر کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہوں گی۔ اداکارہ سونم کپور فلم پیڈ مین میں اداکار اکشے کمار اور رادھیکا اپتے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں