سیالکوٹ:مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج

سیالکوٹ (بیورورپورٹ )مختلف واقعات میں منشیات اور50لٹر سے زائدشراب برآمد کرکے خاتون سمیت چار افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نظام آباد سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص ندیم سے120گرام چرس اور رحمان پورہ سے عظمی بشیر سے50لٹر شراب،تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سجادہ پھاٹک سے ندیم سے5لٹر شراب اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پل نہر ملکھانوالہ کے قریب سے غلام عباس سے ایک بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 تھانہ نیکاپورہ پولیس نے شیخ اصغر کو8لاکھ50ہزار روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ناصر ، تھانہ کینٹ میں زکا اللہ باجوہ کو13لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر خرم بشیراور تھانہ اگوکی میں اکمل کو2لاکھ ایک ہزار کا بوگس چیک دینے پر علی رضا اور غلام رسول اور محمد جلیل کو ا11لاکھ50ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر شہباز احمد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ ستراہ کے علاقہ میانیوالی بنگلہ سے پولیس نے منیجر گیپکو امیر علی کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص افتخار علی،، ویر والہ میں ایس ڈی او گیپکو اویس کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے 
والے ریاض اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ امریک پورہ میں ایس ڈی او گیپکو سلمان کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے محمود حسین کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ اگوکی کے علاقہ ڈوگراں خورد میں ہاورن حیدر کی بہاوج کے گھر کے تالت توڑ کر نامعلوم چور ڈیڑھ تولے طلائی زیوارت اور85ہزار روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے۔ گرین ٹاون میں کاشف حنیف کی کشیدہ کاری کی مشین سے ملزمان شاہ جہاں، جمشید اور رضوان نے10لاکھ روپے مالیت کے پرزہ جات چوری کرلئے اور جوڑیاں کلاں میں محمد عارف اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زو ر پر روک کر ان سے1600روپے کی نقدی،1500سعودی ریال ، کانٹے، موبائل اور موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی کے2841لوٹ کرلے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں