سیالکوٹ شہر کے بدلتے حالات و خبریں

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرے گی اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے ملک کی آمدن میں اضافہ کرے گی۔ماضی میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آنے والے حکمرانوں نے صرف عوام کا استحصال کیا لیکن پی ٹی آئی اس روایت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گی۔ عمران خان نے اپنی لازوال جدوجہد سے سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کو عبرتناک شکست دی ہے اور اب عوام انہیں دوبارہ کبھی سر نہیں اٹھانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دے گی اور اس سے ہونے والی اربوں روپے کی بچت پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو نئی حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور یہ ضروری ہے کہ انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کی طرف سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ نئی منتخب حکومت پولیس ، ایف بی آر، نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا کر قومی اداروں کومستحکم بنائے گی۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سما جی رہنما سعدیہ نسیم نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ خواتین کو قومی دھا رے میں شامل کر نے کے لئے آبا دی کے تناسب سے زندگی کے تما م شعبہ جا ت میں نما ئندگی دے تا کہ خواتین مردوں کے شانہ نشانہ چل کر ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کرداد ا کر سکیں،خواتین ملک وقوم کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کی بھر پور اور مکمل صلا حیت رکھتی ہیں لیکن خواتین کو مواقع فراہم نہیں کئے جا تے جس کیو جہ سے مسائل میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ویلفیئر آرگنا ئزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذرکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطا ب کے دوران کیا۔ اس موقع پر میاں شمیل،ابرار حسین، عظمیٰ مظہر ،شاہدہ بٹ،لبنیٰ انداز،زبیدہ و دیگر نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی شراکت کے بغیر وطن عزیز پاکستان اور قوم ترقی اور خوشحالی کی جانب نہیں بڑھ سکتے حالات کا تقاضا ہے کہ خواتین آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی زون 36سیالکوٹ سابق ایم پی اے ارشد بگو ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش اسلام اور عالم اسلام کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر اس ناپاک اور مذموم جسارت کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ان خاکوں کی نمائش سے امت مسلمہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں ،امت مسلمہ تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ یہ حرکت پوری ملت اسلامیہ کی غیرت ایمانی کے لیے کھلا چیلنج ہے ۔ ان خاکوں کی نمائش کرنے والے اسلام کے دشمن اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ۔حکومت ایسی امن دشمن انتہا پسند سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔ مسلم حکمران ان خاکوں کی نمائش رکوانے کے لیے ہالینڈ کی حکومت اور اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالیں اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل طے کریں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔ 

سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) 15سالہ گھریلو ملازمہ کومالک نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ کھوکھرٹاون میں پولیس نے یاسمین بی بی زوجہ سرفراز کی رپورٹ پر اسکی15سالہ بیٹی سمیرا جوکہ ملزم عمیر کے گھر کام کرتی تھی کو عمیر نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گیا۔ مدعیہ کیمطابق15سالہ سمیرا تین ماہ سے عمر کے گھر کام کررہی تھی، ایک روز عمیر اپنے بھائی کے ساتھ آئسکریم لیکر آئے جسے کہا کر گھریلو ملازمہ سمیرا بے ہوش ہو گئی اور صبح اٹھی تو وہ خون میں لت پت تھی جسکی بابت اس نے اپنے والدہ کو بتایاجس کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ )مختلف واقعات میں منشیات اور50لٹر سے زائدشراب برآمد کرکے خاتون سمیت چار افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نظام آباد سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص ندیم سے120گرام چرس اور رحمان پورہ سے عظمی بشیر سے50لٹر شراب،تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سجادہ پھاٹک سے ندیم سے5لٹر شراب اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پل نہر ملکھانوالہ کے قریب سے غلام عباس سے ایک بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ پولیس نے شیخ اصغر کو8لاکھ50ہزار روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ناصر ، تھانہ کینٹ میں زکا اللہ باجوہ کو13لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر خرم بشیراور تھانہ اگوکی میں اکمل کو2لاکھ ایک ہزار کا بوگس چیک دینے پر علی رضا اور غلام رسول اور محمد جلیل کو ا11لاکھ50ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر شہباز احمد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) کار کی ٹکر مار سے زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کس میں25اگست کو نامعلوم کار نے موٹر سائیکل سوار نواز کو ٹکر مارکر شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔ زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی منظور کی رپورٹ پر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) مختلف واقعات میں بجلی چوری کرنے والے تین افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ میانیوالی بنگلہ سے پولیس نے منیجر گیپکو امیر علی کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص افتخار علی،، ویر والہ میں ایس ڈی او گیپکو اویس کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے 
والے ریاض اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ امریک پورہ میں ایس ڈی او گیپکو سلمان کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے محمود حسین کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) مقدمہ بازی اور سابق رنجش پر دو افراد کو تشدد کرکے زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ جناح چوک میں سابق رنجش پر ساحل، ارسلان، مستنصر اور چار کس نامعلوم افراد نے ڈنڈوں، چھری، راڈ، قینچی کے وار کرکے عبدا لمنان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر محسن، آصف، عثمان وغیرہ ملزمان نے راڈ کے وار کرکے عامر شبیر کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان 
کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ ڈوگراں خورد میں ہاورن حیدر کی بہاوج کے گھر کے تالت توڑ کر نامعلوم چور ڈیڑھ تولے طلائی زیوارت اور85ہزار روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے۔ گرین ٹاون میں کاشف حنیف کی کشیدہ کاری کی مشین سے ملزمان شاہ جہاں، جمشید اور رضوان نے10لاکھ روپے مالیت کے پرزہ جات چوری کرلئے اور جوڑیاں کلاں میں محمد عارف اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زو ر پر روک کر ان سے1600روپے کی نقدی،1500سعودی ریال ، کانٹے، موبائل اور موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی کے2841لوٹ کرلے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں