پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: 
تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستانی عوام کو پہلا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 106 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں