ایم این اے محبوب سلطان کے بیان کی مذمت کر دی گئی

جھنگ(جھنگ تیز)ضلعی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی عہدیداران محمد طیب رندھاوا، محمد امتیاز عرف موتی، رائے منظور احمد عابد سمیت دیگر عہدیداروں سمیت کثیرتعداد میں تاجروں، دکانداروں اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی،
اجلاس میں جھنگ کومجوزہ جنوبی پنجاب کے صوبہ میں شامل کرنے کے بارے محبوب سلطان MNA این اے 114 کے بیان کی بھرپور اور شدید مذمت کی گئی، اورکہا گیا کہ یہ بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے عوام کی خواہش نہیں ہے،
جھنگ کی عوام، تاجر برادری اوربزنس کمیونٹی موجودہ صوبہ سے مکمل طور پرمطمئن ہے اور کسی بھی ایسے فیصلے کی بھرپورمخالفت کرے گی جوان کی خواہشات کے مطابق نہیں ہوگا۔انہوں نے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ضلع جھنگ کواستعمال نہ کریں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں