اٹھارہ ہزاری۔آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی چور اور لٹیرے اپنے انجام کو پحنچیں گے۔رہنما پی ٹی آئ علی عباس

آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی چور اور لٹیرے اپنے انجام کو پحنچیں گے۔رہنما پی ٹی آئ علی عباس
اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز)پاکستان تحریک انصاف اٹھارہ ہزاری کے رہنما علی عباس نے کہا کہ کئ دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ آئندہ اقتدار میں آئینگے تو عوام کی حالت بدلے گی جو کہ انتہائ مضحکہ خیز ہے پسے ہوۓ طبقات کبھی بھی حکمرانوں نے ترجیحات میں ہی شامل نہی رہے سیاسی پارٹیز جو منشور پیش کرتیں ہیں اقتدار میں آنے کے بعد سمندر برد کرکے اپنے تسکین کیلئے پالیسیاں تشکیل دی جاتی ہیں۔ان خیلات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا مزید کہا کہ عوام بنیادی حقوق سے محروم ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہی دیا۔انشاءاللہ پاکستان عمران خان کی رہنمائ میں عظیم مملکت بنے گا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں