شہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ عدلیہ کی ذمے داری ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور(جھنگ تیز ڈاٹ کام)چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنے آئینی دائرہ اختیارکے اندررہ کر کام کرتی ہے،عدلیہ بنیادی حقوق کا نفاذ کرتی ہیں توکہا جاتا ہے کہ عدلیہ مداخلت کرتی ہے۔
لاہور میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ عدلیہ کی ذمے داری ہے،ان کا کہناتھا کہ شہریوں کوبنیادی حقوق سے آگہی نہیں،عدلیہ بنیادی حقوق کا نفاذ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ عدلیہ مداخلت کرتی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سارے ججز میرے ہیرو ہیں ،بنیاد ی حقوق کی خلاف ورزی پر عدلیہ دادرسی کرے گی ۔ ان کا کہناتھا کہ شہریوں کو میرٹ پر نوکریاں نہیں مل رہیں ،بلاجوازلوگوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم نہیں کر رہی ،عدلیہ اس پر کام کرتی ہے تو تنقید کی جاتی ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں