پشاور(فدا محمد ناساپہ سے) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ عباس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کی صورت میں 24گھنٹوں میں8بچوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ رکھا ہے اور ہسپتال کی نجکاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے معصوم بچوں کی قربانی دی جا رہی ہے ، میڈیا پر چلنے والی خبروں پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا ھلیہ بگاڑ دیا گیا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی ہلاکت کے باوجود تاحال محکمہ نے نوٹس نہیں لیا ، پلوشہ عباس نے کہا کہ حکمران اپنی عیا شیاں ترک کر کے ہسپتالوں کی حالت زار پر توجہ دیں اور انسانی جانوں کی قدر و قیمت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فوری طور پر آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں